دہلی تشدد سے جڑی اہم معلومات ، معاملہ کہاں تک پہونچا


عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اتوار کو الزام لگایا کہ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس میں ہوئے تشدد کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے جبکہ کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر چودھری انل کمار نے اتوار کو الزام لگایا کہ جہانگیر پوری میں تشدد انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ تھا۔ کیونکہ سیکورٹی ایجنسیاں جلوس کے غصے کو بھڑکانے کے امکان کا اندازہ نہیں لگا سکتی تھیں۔

ہفتہ کو جہانگیر پور میں تشدد کے سلسلے میں درج کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبینہ مرکزی سازش کاروں میں سے ایک اور ہنومان جینتی جلوس میں شامل سازش کاروں کے درمیان جھگڑے نے پتھراؤ اور تشدد کی شکل اختیار کر لی۔ تاہم 35 سالہ انصار کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کا شوہر بے قصور ہے اور وہ حالات کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کرصلح کے لیے گیا تھا۔ جہانگیرپوری پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، جب جلوس شام 6 بجے کے قریب جہانگیر پور سی بلاک کی مسجد کے قریب پہنچا تو وہاں ہاتھا پائی ہوئی۔

جہانگیرپوری تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اتوار کو الزام لگایا کہ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران ہوئے تشدد کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ اے اے پی کا یہ بیان بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر آدیش گپتا کے الزام کے بعد آیا ہے کہ یہ تشدد AAP حکومت کی طرف سے غیر قانونی روہنگیا اور بنگلہ دیشی مہاجرین کو فراہم کی جانے والی امداد کی وجہ سے ہوا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں گرفتار ملزم آپ کا کارکن ہے۔

ایک بیان میں، عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ہم نے ہنومان جینتی بھی منائی اور گریٹر کیلاش میں ایک جلوس نکالا، جہاں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی دیکھی گئی۔ اروند کیجریوال کی پارٹی نے مزید کہا کہ گول مارکیٹ میں سندرکنڈ بھی پڑھا گیا۔ بیان میں سوال کیا گیا کہ " عام آدمی پارٹی کے پروگراموں میں تشدد نہیں کیوں نہیں ہوا  ہوا اور ہر بار صرف بی جے پی کے پروگراموں میں ہی تشدد ہوا کرتا ہے ؟"



یہ بھی پڑھیں > یتی نرسمھانند کی غنڈہ گردی


 

To Top