سات غذائیں خالی پیٹ نہ کھائیں




 ہم صبح سویرے اُٹھ کر بنا سوچے سمجھے اپنے ناشتے میں کچھ ایسی غذائیں کھا لیتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے مضر ثابت ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کچھ غذائیں ایسی ہیں جو اگر خالی پیٹ کھائی جائیں تو وہ ہماری آنتوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں اور اُن سے تیزابیت اور جلن کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک طویل نیند کے بعد جب ہم سو کر اٹھتے ہیں تو ہمیں فوراً کچھ نہیں کھاناں کھانا چاہیے،  ہمیں پہلے اپنے نظام ہاضمہ کو تھوڑا وقت دینا چاہیے اور پھر کم از کم دو گھنٹے کے بعد ناشتہ کرنا چاہیے۔ تحقیق کے مطابق یہ وہ سات غذائیں ہیں جن کو خالی پیٹ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔


مصالحے دار کھانے


خالی پیٹ چٹ پٹی اور مصالحے دار غذا کھانے سے السر کا خطرہ ہوتا ہے، یہ تیزابیت اور معدے میں جلن کا بھی سبب بنتی ہیں، اس کے علاوہ نظام ہاضمہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا ہے جس سے بد ہضمی بھی ہو جاتی ہے۔


میٹھے کھانے اور مشروبات


اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ اپنے دن کا آغاز تازہ پھلوں کے جوس سے کرنا چاہیے اس سے ہم صحت مند رہتے ہیں لیکن تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ عمل غلط ہے اور صحت کے ۔ لیے نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر ہم صبح ناشتے میں خالی پیٹ پھلوں کا جوس لیں گے یا کوئی بھی میٹھی چیز لیں گے تو اُس کا اثر ہمارے جگر پر ہوگا کیونکہ پھلوں میں فروٹکوز کی شکل میں شوگر پائی جاتی ہے اور یہ خالی پیٹ لینا جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لیے ناشتے میں یا خالی پیٹ میٹھی غذا یا مشروبات سے پر ہیز کرنا چاہیے۔


سافٹ ڈرنکس


سافٹ ڈرنکس ہماری صحت کے لیے خراب ہیں، ان ڈرنکس کو دن کے کسی بھی وقت اگر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتی ہیں اور اس سے متلی اور جلن جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات سافٹ ڈرنکس کو معدے کی تیزابیت ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر اس کا خالی پیٹ استعمال کیا جائے اس سے پیٹ میں بھی درد ہو سکتا ہے لہذا سافٹ ڈرنکس سے پر ہیز کرنا چاہیے۔


ٹھنڈے مشروبات


ماہرین کہتے ہیں کہ دن کا آغاز گرم پانی پینے اور شہد کھانے سے کرنا چاہیے لیکن اس پر عمل کرنے کے بجائے اکثر لوگ اپنے ناشتے میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں جیسے ٹھنڈی کافی ، آئیس شیک وغیرہ جبکہ خالی پیٹ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے اور یہ صحت کے لیے خراب ہے۔


کھٹے میٹھے پھل


اگر پھلوں کو صحیح وقت پر کھایا جائے تو پھل ہمیشہ صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں لیکن خالی پیٹ کھٹے میٹھے پھل کا استعمال کیا جائے تو یہ تیزابیت کی وجہ بنتے ہیں۔ ان پھلوں میں موجود ریشہ اور فرٹوکوز ہمارے نظام ہاضمہ کو سست کرتے ہیں، اس لیے خالی پیٹ امرود اور نارنجی جیسے پھل کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔


کچی سبزیاں


کچی سبزیوں کو سلاد کے طور پر غذا میں شامل کیا جاتا ہے اور لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کسی بھی وقت کھایا جائے تو صحت کیلئے مفید ہوتا ہے جبکہ یہ غلط ہے سلاد کو ہرگز خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ پیٹ درد کی وجہ بن سکتی ہے۔


کافی


ایک کپ کافی سے دن کا آغاز کرنا ایک عام سی بات ہے یا پھر یہ کہ کافی کا استعمال نیند اڑانے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اگر خالی پیٹ کافی کا استعمال کیا جائے گا تو یہ معدے میں تیزابیت کی وجہ بنتی ہے۔




------------------------------------------------------------------

All In One

بے شمار دینی کتب ، درسی کتب ،شروحات، ماہنامہ ، رسائل، نعتیں، ویڈیوز، اسلامی تصاویر، یومیہ آیت مع ترجمہ، حدیث مع ترجمہ، محقق با حوالہ مسائل، اوقات نماز وغیرہ سب کچھ بلکل مفت حاصل کرنے کے لئے ڈونلوڈ کیجیے 

Download IslamicTube App 

ویبسائٹ لنک      

islamictube.in

---------------------------------------------------------------------



Tags
To Top