یوپی: گائے کی اسمگلنگ کی افواہ پر نوجوان کی بے دردی سے پٹائی، بدسلوکی؛ کیمرے میں سب کچھ ریکارڈ


 


متھرا: اتر پردیش کے متھرا میں اتوار کی رات کو لائسنس کے تحت جانوروں کی لاشیں لے جانے والے ایک بے قصور شخص پر گاؤں والوں کے ہجوم نے حملہ کیا اور سخت مار پیٹ کی ۔ 


مظلوم کا حال اور پولیس کاروائی  

مظلوم  کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے میں نوجوان کو چوٹیں آئی ہیں اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گاؤں والوں نے جس گاڑی کو روکا اس میں گائے یا گائے کا گوشت نہیں تھا۔ متھرا پولس کے مطابق اس معاملے میں دو دیگر لوگوں کو بھی مارا پیٹا گیا ہے۔ وہیں مزے کی بات یہ کی ابھی تک پولیس نے اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حملہ مویشیوں اور گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے شبہ میں کیا گیا۔


متھورا سے موصولہ خبر میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے گاڑی کے اندر جانوروں کی ہڈیاں اور لاشیں دیکھ کر روک دیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے ناحق طور پر گاڑی کے ڈرائیور کو گھیر لیا اور پولیس کے پہنچنے تک اس کی پٹائی کی گئی۔


(click here) حضرت انسؓ بن مالک قسط اول


متھرا کے ایس پی مرتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا، "ہمیں پتہ چلا ہے کہ متھرا کے گووردھن علاقے کے رہنے والے رامیشور والمیکی نام کے ایک شخص کے پاس جانوروں کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کا ضلع پنچایت کا لائسنس ہے، اس نے گاڑی متھرا سے قریبی علاقے میں بھیجی تھی۔ ہماری ابتدائی تحقیقات میں گاڑی کے اندر کوئی گائے یا گائے کا گوشت نہیں ملا۔ ہم نے متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔"


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی قمیض اتارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور لوگوں کے ہجوم کو اسے گالی گلوچ اور مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے ۔ نوجوان کو چمڑے کی بیلٹ سے مارا پیٹا جاتا ہے۔ اس دوران نوجوان رحم کی التجا کرتا ہے لیکن کوئی اس کی نہیں سنتا۔



To Top