پٹرول ڈیزل کے قیمتوں میں آج پھر سے ہوا اضافہ ، پانچ دنوں میں چوتھی بار قیمتوں میں اضافہ



 آج کے دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں: 

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ ایک بار پھر قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ پیٹرول 76 سے 84 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 76 سے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ حالانکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد قیمتوں میں اضافے کا امکان تھا لیکن صرف پانچ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین روپے سے زیادہ کا اضافہ ہونے سے عام صارف کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔


مارچ کے آخری پانچ

مارچ کے آخری پانچ دن مہنگائی کے شکار رہے۔ ایل پی جی اور سی این جی-پی این جی کی قیمتوں میں 22 مارچ سے اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

 

کس شہر میں میں ہے کتنا بھاؤ ؟


ممبئی میں پٹرول کی قیمت 113.35 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.55 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 93.01 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 108.01 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، چنئی میں بھی پٹرول 104.43 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.47 روپے فی لیٹر ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد تیل کمپنیوں نے اتوار کو ڈیزل کے بڑے خریداروں کے لیے قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ آئل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ریٹیل قیمت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80-80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 98.61 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جو پہلے 97.81 روپے تھی، جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.07 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 89.87 روپے ہو گئی ہے۔


To Top