دہلی کے گوکل پوری میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ۔



گوکل پوری میں گزشتہ رات آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کے واقعے میں 7 افراد کی لاشیں ملی ہے ۔
فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا
 

دہلی کے گوکل پوری میں جمعہ کی رات دیر گئے زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاع کے مطابق آگ پر تیزی سے قابو پالیا گیا۔


دہلی فائر بریگیڈ کے مطابق یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ انہیں اطلاع ملی کہ گوکل پوری میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں۔ اس دوران فائر سروس کو سات جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ دہلی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ان سات لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "میں نے صبح یہ افسوسناک خبر سنی ہے۔ میں ذاتی طور پر وہاں جاؤں گا اور متاثرین سے ملاقات کروں گا۔"

پولیس نے کہا، ’’کل رات دیر گئے، ہمیں گوکل پوری کی ایک کچی بستی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کو بچایا۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے 7 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔



 

To Top