رہنماء اقوام متحدہ: دنیا کو گاندھی جی کے امن ، عدم تشدد اور مساوات کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو یاد رکھے اور دنیا بھر کے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے رہنماؤں نے سنیچر کے دن دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاتما گاندھی کے امن ، عدم تشدد اور مساوات کے اصولوں پر عمل کریں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کے صدر عبداللہ شاہد نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ آج 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر آج ہم اس عظیم انسان کی وراثت کو بھی مناتے ہیں ، جس نے ہمیں یہ پیغام دیا کہ عدم تشدد کو اپنانے میں بزدلی کی کوئی بات نہیں -

آج عدم تشدد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں گوٹیرس نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ ہم مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر عدم تشدد کا عالمی دن مناتے ہیں۔ گاندھی کے نزدیک عدم تشدد ، پرامن احتجاج ، وقار اور مساوات محض الفاظ نہیں تھے ، بلکہ انسانیت کی رہنمائی کرتے تھے ، بہتر مستقبل کے لیے ایک خاکہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عدم تشدد ، پرامن مظاہرے ، وقار اور مساوات آج کے بحران کے وقت میں بھی مسائل پر قابو پانے کا راستہ دکھاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ، "دنیا بھر میں تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی ، غربت اور عدم مساوات ، عدم اعتماد اور تقسیم سب کوویڈ 19 وبائی امراض کے سائے میں ہو رہا ہے ، جو کہ لوگوں اور معیشتوں کو تباہ کر رہا ہے۔"



 

To Top