ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 26727 کیس درج، 277 اموات ۔


پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے مزید ٢٦٧٢٧ کیسز سامنے آئے ہیں۔ایک ہی وقت میں ،اسی کے ساتھ کورونا سے متاثیرہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر ٣،٣٧،٦٦،٧٠٧ ہو گئی ہے۔

دریں اثنا ، مزید ٢٧٧ مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ٤،٤٨،٣٣٩ ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد محض ٢.٧٥ لاکھ رہ گئی ہے۔ ہندوستان میں رجسٹرڈ کل کیسز میں سے صرف 1 فیصد فعال ہیں۔ جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٢٨،٢٤٦ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر٣،٣٠،٤٣،١٤٤ ہوگئی ہے۔


 

To Top