'استعفیٰ دینے کے لئے کیا گیا تھا مجبور؟' کیپٹن امریندر سنگھ نے اندرونی کہانی سنائی۔


ایک سوال کے جواب میں کپتان امریندر سنگھ  نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اس سے پہلے کبھی بھی ٹیم لیڈر نہیں رہے ، اس لیے وہ پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتے۔ وہ صرف کپیل شرما کے شو پر ہنسی مزاق کرسکتے ہیں ، عوام کا بھی انکے متعلق یہی گمان ہے ۔ کپتان نے کہا کہ سدھو کا ابھی بچپن ہے جبکہ کانگریس سربراہی  کا عہدہ بہت اہم عہدہ ہے۔
نئی دہلی: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ اب کچھ ہی دنوں کے لیے کانگریس میں مہمان ہیں۔ مزید براں  امریندر سنگھ نے کانگریس کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہٹا دیا ہے۔ تاہم یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ بی جے پی میں نہیں جا رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ، کپتان نے 18 ستمبر کے واقعات کی تفصیل بتائی ، جس دن انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ 
امریندر سنگھ نے کہا ، "صبح 10:30 بجے ، سی پی (سی پی جوشی) نے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں .. میں نے ایک بار بھی نہیں پوچھا .. میں نے شام 4 بجے تک گورنر سے استعفیٰ دیا۔" سنگھ نے کہا ، "پارٹی نے ہر ایک کے پاس تین مبصر بھیجے تھے لیکن سب کو بلایا گیا اور زور دیا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نہ جائیں ، بلکہ تمام میٹنگیں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر چندی گڑھ میں کریں۔"


میں بی جے پی میں نہیں جا رہا ہوں ، لیکن میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں ، کیونکہ توہین برداشت نہیں کرسکتا-

اسے ایک توہین قرار دیتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا ، "میں نے اپنی 52 سالہ سیاسی زندگی کے 50 سال کانگریس کو دیے لیکن میرے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے ۔ میری اپنی ساکھ بھی ہے ، میرے اپنے اصول بھی ہیں ، جن کو نقصان پہنچا۔ . " انہوں نے کہا ، "میری 50 سال کی وفاداری پر سوال اٹھائے گئے۔ میرے کانگریس میں رہنے کا کیا مطلب ہے جب پارٹی مجھ پر بھروسہ ہی نہیں کرتی؟"




 

To Top