میگھالیہ میں بس حادثہ: میگھالیہ میں بس حادثے میں 6 افراد ہلاک - ریسکیو آپریشن شروع


میگھالیہ میں خوفناک حادثہ ، مسافر بھری بس کے ندی میں  گر جانے سے 6 مسافروں کی ندی میں ڈوبنے سے ہوئی موت ، امدادی کارروائیاں شروع میڈیا رپورٹس کے مطابق چار لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ دو لاشیں ابھی بھی بس کے اندر پھنسی ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 16 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حادثے میں اب تک چھ مسافروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ رات گئے 12 بجے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر مسافروں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔




 

To Top