فیس بک کے بند ہونے کی وجہ سے 52 ہزار کروڑ روپے کا جھٹکا ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بھی آۓ زد میں ۔


فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے بھی صارفین کو پیش آنے والی اس پریشانی پر معذرت کی ہے۔ فیس بک نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے کہ اسے دنیا بھر کے لوگوں اور کاروباری اداروں کو ہونے والی پریشانی پر افسوس ہے۔
فیس بک بند کی وجہ سے فیس بک کے شیئرز میں بھی 5 فیصد کمی آئی اور کمپنی کو 7 ارب ڈالر (52،100 کروڑ روپے) کا بڑا جھٹکا لگا۔  دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی فیس بک کی یہ 2008 کے بعد سب سے بڑی تکنیکی خرابی ہے۔ سال 2008 میں فیس بک کو ایک وائرس نے متاثر کیا اور سائٹ 24 گھنٹوں کے لیے تعطل کا شکار رہی۔ حالانکہ اس وقت فیس بک استعمال کرنے والے 100 ملین بھی نہیں تھے۔ جبکہ اب دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد اربوں میں ہے۔ فیس بک ، واٹس ایپ صارفین ٹویٹر پر اپنے مسائل کا اظہار کرتے رہے۔


 

To Top