بی جے پی نے پھر دکھاۓ خواب ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی: سی ایم یوگی نے اسمبلی انتخابات کے درمیان کیا وعدہ۔


اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اتر پردیش کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو ریاست کے لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

آدتیہ ناتھ نے گورکھپور کے چوری چورا میں ایک جلسہ عام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اگلے پانچ سالوں میں ریاست کے ہر خاندان کے کم از کم ایک فرد کو سرکاری ملازمت، روزگار یا خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔


اتر پردیش میں جاری اسمبلی انتخابات سات مرحلوں میں کرائے جانے ہیں۔ پانچ مرحلوں کے لیے پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ جبکہ دیگر دو مرحلوں کی پولنگ 3 اور 7 مارچ کو ہونے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش کے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو آنے والے ہیں۔ گزشتہ روز انتخابات کے پانچویں مرحلے کا انعقاد ہوا۔

پانچویں مرحلے میں ایودھیا، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارابکی، بہرائچ، شراوستی، گونڈہ، امیٹھی اور رائے بریلی میں پولنگ ہوئی۔


 

To Top