UPTET 2021 کا امتحان منسوخ، پیپر لیک ہونے کے بعد لیا گیا فیصلہ


اتر پردیش کے بنیادی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ستیش دویدی نے کہا ہے کہ UPTET امتحان کا پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملی ہے، اس لیے دونوں شفٹوں کے امتحان کو فوری اثر سے منسوخ کیا جا رہا ہے۔

UPTET کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پیپر لیک کا معاملہ سامنے آنے کے بعد امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں، اتر پردیش کے بنیادی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ستیش دویدی نے کہا ہے کہ UPTET امتحان کا پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملی ہے، اس لیے دونوں شفٹوں کے امتحان کو فوری اثر سے منسوخ کیا جا رہا ہے۔ دوبارہ امتحان ایک ماہ کے اندر امیدواروں سے بغیر کسی فیس کے لیا جائے گا۔

 یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جانچ یوپی ایس ٹی ایف کو سونپی جارہی ہے، تاکہ قصورواروں کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔



 

To Top