مغربی بنگال: شمشان گھاٹ جانے والا ٹرک حادثہ کا شکار 18 ہلاک، 5 زخمی


-ابتدائی اندازے کے مطابق، حادثہ گھنی دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

مغربی بنگال میں ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس فی الحال حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔ حادثہ نادیہ کے ہنسکھلی علاقے میں پیش آیا۔

 شمالی 24 پرگنہ میں باغدہ مقام پر یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب 20 سے زیادہ لوگ میٹاڈور میں لاشیں لے کر نودویپ شمسان کی طرف جارہے تھے۔

ہنسکھلی تھانہ علاقے کے پھول واڑی میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے  میٹاڈور ٹکرا گیا۔ سانحہ اتنا خوفناک تھا کہ 18 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثہ گھنی دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تاہم پولیس نے حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔


 

To Top