نوجوان کے شیر کے پنجرے میں کودنے پر مچا شور ، بلآخر۔


حیدرآباد کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے میں ایک نوجوبان نے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس کی بنا پر لوگوں میں فرا تفری مچ گئی ۔

لوگوں کے شور مچانے پر چڑیا گھر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور نوجوان کو پنجرے میں چھلانگ لگا کر بچا لیا۔یہ واقعہ منگل کی سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ نوجوان پنجرے کے اردگرد پتھروں پر ٹہل رہا تھا اور لگتا تھا کہ وہ کسی بھی لمحے چٹان سے پنجرے میں چھلانگ لگا دے گا جبکہ پنجرے میں موجود شیر نے بھی نوجوان کی حرکتوں کو دیکھ رہا تھا۔ وہ بھی نوجوان کے نیچے گرنے کا انتظار کرتا نظر آیا تھا ۔لوگوں میں اس حرکت سے افرا تفری مچ گئی۔
پولیس کے مطابق نوجوان ذہنی طور پر معذور ہے اور اس سے قبل بھی دیگر مقامات پر یہ کام کر چکا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 2019 میں دہلی میں پیش آیا اور ایک ذہنی طور پر کمزور شخص شیر کے پنجرے میں جا رہا تھا، اس نے شیر کے ساتھ سیلفی بھی لی تاہم اسے پنجرے سے باہر نکال لیا گیا۔



 

To Top