چین کو لاحق ہوا عجیب و غریب اندرونی بحران، شادی سے جی چرانے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔


دنیا کا سب سے طاقتور ملک بننے کی جدوجہد میں چین کو ایک عجیب و غریب اندرونی بحران کا سامنا ہے۔

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں شادی نہ کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے 17 سالوں میں سب سے کم رجسٹرڈ شادیاں ہوئی ۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے پہلے تین مہینوں میں چین میں 5.8 ملین جوڑوں کی شادیاں ہوئیں۔ سال کے دوران اس تعداد میں مزید کمی کا امکان ہے۔

شادیوں میں کمی کے بارے میں ایک چینی ماہرِ شماریات Hai Yafunu کا کہنا ہے کہ 1980 کی دہائی سے چین کی آبادی میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور یہ شادیوں کی کم تعداد کے پیچھے ایک وجہ ہے۔
چین نے 2016 سے دو بچوں کے پیدا کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

یافونو کا یہ بھی کہنا ہے کہ کام کا زیادہ دباؤ، خواتین کی تعلیم میں بہتری، معاشی آزادی جیسے عوامل بھی کم شادیوں کے ذمہ دار ہیں۔ایک اور وجہ مردوں اور عورتوں کی تعداد 
کا کم و بش ہونا  ہے۔



 

To Top