کورونا کی تیسری لہر کے خدشات : ایک ہی سکول کے 11 بچے مثبت


جے پور کے جے شری پیڈیوال اسکول میں کورونا نے تہلکہ 
اسکول کے 11 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت پاۓ گئے۔
انتظامیہ نے اسکول بند کرنے کا حکم دیا۔

راجستھان کے جے پور میں جے شری پیڈیوال اسکول کے گیارہ بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انتظامیہ پریشان ہے کیونکہ ایک ہی اسکول کے بہت سے بچے اس سے متاثر ہیں۔ فی الحال، انتظامیہ نے اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی مزید منصوبہ بندی کی بات کی ہے۔

اسکول نے یہ اطلاع دی ہے۔ اور ساتھ ہی اسے بند کرنے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ اس وقت سکول کے بچے کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ اتوار کو تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ایک سرکاری رہائشی اسکول کے 28 بچے کورونا کی زد میں آ گئے تھے ۔ وہ سب کورونا مثبت پاۓ گئے تھے ۔


ایک طرف بچے کورونا کا شکار ہو رہے ہیں تو دوسری طرف لوگوں میں اس وبا کا خوف ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، بڑے پیمانے پر شادیاں بھی ہو رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد شادی میں جا رہی ہے۔ سماجی دوری کی پریشانی ختم ہو رہی ہے اور ماسک کے سلسلہ میں بھی غیر معمولی غفلت کا مشاہدہ ہورہا ہے ۔ ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 میں سے 6 لوگوں نے کسی نہ کسی شادی میں شرکت کی ہے اور کورونا کا خطرہ 76 فیصد تک کم ہوا ہے۔



 

To Top