اگر آپ میں ہمت ہے تو حکومت کا تختہ الٹ کر دکھائیں: ادھو نے بی جے پی کو کیا چیلنج۔

ہم ای ڈی اور سی بی آئی سے نہیں ڈرتے: ادھو ٹھاکرے
ہم دھمکیاں دے کر پولیس کے پیچھے چھپنے والے نہیں ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نے ہندوتوا کے معاملے پر آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سالانہ دسہرہ تقریبات کے دوران آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت کو ہندوتوا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سی ایم ادھو نے کہا کہ آج آر ایس ایس کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی ہے ۔ ہندوتوا کی بات کرتے ہوئے ، میں موہن جی سے معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں ، میں آج آپ پر تنقید نہیں کر رہا۔ ہندوتوا کا مطلب حب الوطنی ہے۔ بالا صاحب نے کہا تھا کہ پہلے ہم اہل وطن ہیں ، پھر مذہب آتا ہے۔ جب ہم مذہب کو گھر میں 
چھوڈ کر باہر جاتے ہیں تو ملک ہمارا مذہب ہوتا ہے۔ ادھر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "اگلے مہینے ہماری حکومت دو سال مکمل کرے گی۔ میں اب بھی کہتا ہوں ، اگر آپ میں ہمت ہے تو اس حکومت کا تختہ الٹ کر دکھائیں۔"



 

To Top