برطانوی رکن پارلیمنٹ کا چرچ کے اندر چاقو سے قتل ، حملہ آور گرفتار

         

پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو جنوب مشرقی انگلینڈ میں اپنی پارلیمانی نشست پر ایک تقریب کے دوران چرچ میں کئی بار چاقو مارا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حملے میں ایمز کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی پولیس نے کہا تھا کہ افسران کو چھرا گھونپنے کے اس واقعے کی اطلاع دینے کے لیے 12:05 بجے کے بعد بلایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اسکائی نیوز اور بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ 69 سالہ رکن پارلیمنٹ ، جنہیں چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا ، کا تعلق وزیر اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے ہے۔

 

To Top