پاکستان: پشاور میں مدرسے کے قریب دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ، 70 بچیں زخمی


پاکستان کے شہر پشاور میں دیر کالونی میں ایک مدرسے کے قریب ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں سات افراد  جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 70 کے قریب بچے زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ، دھماکا پشاور کے دیر کالونی میں واقع ایک مدرسے کے قریب ہوا۔ متاثرین میں بچے اور مدرسے کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔ یہ  دھماکا دوران درس و تدریس ہوا ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور علاج کے لئے دیگر طبی سہولیات میں منتقل کردیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے

 

To Top