بہار: منگیر میں مورتی وسرجن کے دوران زبردست تصادم،پولیس اور لوگوں کے مابین ٹکراوں میں ایک شخص ہلاک ، 20 سے زائد زخمی



ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے فائرنگ کی ، جبکہ پولیس کے کہے مطابق ، کچھ شرارتی عناصر نے جان بوجھ کر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 17 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ انوراگ کمار گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لئے منگر کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

To Top