اسرائیل: تل ابیب میں رات گئے فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 زخمی، امریکا نے کیا اظہار افسوس ۔

shooting in downtown tel aviv

 


اسرائیل کے شہر تل ابیب کے ڈیزن گوف اسٹریٹ کے علاقے میں جمعرات کی شب فائرنگ کی گئی۔ قریبی اچیلوف ہسپتال کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


پولیس نے پہلے کہا تھا کہ جمعرات کی رات ہونے والی فائرنگ میں تین سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ فائرنگ کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 


اسرائیل میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ تل ابیب میں ایک اور مہلک دہشت گردانہ حملے میں دو بے  افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی ہوئے۔


اس حملے کے نتیجے میں، امریکی ایک بار پھر اسرائیلی عوام کے ساتھ غمزدہ ہیں ۔ (آہ !الحمد للہ اہل فلسطین اولاد انبیاء ہیں انھیں کسی امریکہ یا روس یا کسی اور ملک کی تسلّی کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ انھیں تسلّی دینے والا اور پھر فتہ عظیم دینے والا ان کا اللہ موجود جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے )


مضحکہ خیز جملہ 


بلنکن نے کہا کہ "ہم اس پیش رفت کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ اسرائیل کے ساتھ مل کر، ہم بے معنی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔"


اس واقعہ کی وجہ سے علاقے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جس علاقے میں گولیاں چلیں وہ بہت گنجان ہے۔ یہاں بہت سے ریستوراں اور بار ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، جو یہاں واقع آرمی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں، پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں > اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کر دیا۔

To Top