گجرات: بھروچ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

 


اتوار کی دیر رات بھروچ کے دہیج میں اوم آرگینک کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس میں 6 مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ کمپنی میں کیمیائی عمل جاری تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ دور دور تک دھویں کے بادل نظر آرہے تھے۔


واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کا قافلہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ تاہم آگ اتنی بھیانک تھی کہ چھ مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اس واقعہ سے شدید غمزدہ ہیں۔


یہ حادثہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے بتایا کہ چھے متاثرین ایک ری ایکٹر کے قریب کام کر رہے تھے جو کشید کرنے کے عمل کے دوران اچانک پھٹ گیا۔


مزید انہوں نے بتایا کہ  "ری ایکٹر میں دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اس سے ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بعد میں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے،" ۔


کیمیائی عمل کے دوران دھماکوں کا واقعہ

 کمپنی میں کیمیائی عمل جاری تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔

 آگ اتنی بھیانک تھی کہ دور دور تک دھویں کے بادل نظر آرہے تھے۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کا ایک قافلہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ تاہم آگ اتنی بھیانک تھی کہ مبینہ طور پر چھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔


اہلکار نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

To Top