ویزا-ماسٹر کارڈ نے روس میں کام بند کر دیا ، جانۓ چند مزید خبریں



اقتصادی پابندیوں کے درمیان ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسی بڑی کمپنیوں نے روس کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ایک ہفتے میں دوسری بار امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی ہے۔


روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اقتصادی پابندیوں کے درمیان ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسی بڑی کمپنیوں نے روس کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ایک ہفتے میں دوسری بار امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس کے خلاف مغربی ممالک کی جارحانہ بیان بازی بھی جاری ہے۔
جس دن روس کا یوکرین پر حملہ شروع ہوا تھا اسی دن پوتن نے کریملن میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔


یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اب روس اور یوکرین کے درمیان امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ کریملن میں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں تاہم مذاکرات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ لیکن برلن روانہ ہونے سے پہلے، بینیٹ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کی تھی ۔


آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ پہلے ہی سنگین عالمی اقتصادی اثرات کا حامل ہے، اور اگر تنازعہ بڑھتا ہے تو یہ مزید تباہ کن ہو گا۔ آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے سے عالمی اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی اور مالی مدد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس ہفتے دونوں رہنماؤں نے دوسری بار بات چیت کی ہے۔



یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شروع ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں۔ دونوں ممالک دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس جنگ میں ایک دوسرے کے ہزاروں فوجی مارے گئے۔ اگرچہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد جاننا آسان نہیں ہوگا لیکن روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جنگ کے 11ویں روز ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


ان کے اعلان کے تحت یوکرین کے علاوہ شام میں جنگ میں شامل فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین یا شام میں جانیں گنوانے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روبل (40 لاکھ روپے) اور زخمی فوجیوں کو 30 لاکھ روبل (24 لاکھ روپے) ملیں گے۔


یوکرین کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ روس کے ساتھ تعمیری بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولک نے کہا کہ انہوں نے جنگ کی اصل قیمت کا احساس کرتے ہوئے روس کے نقطہ نظر میں تبدیلی دیکھی ہے۔

برطانیہ نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے شہر ماریوپول میں جنگ بندی کی پیشکش اپنی فوج کو حملے کے لیے نئے سرے سے تیار کرنے کا موقع ہے۔





اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین چھوڑنے والے مہاجرین کی تعداد ہفتے کے آخر تک 13 لاکھ سے بڑھ کر 15 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔




 

To Top