بی ایس ایف میس میں فائرنگ، ملزم سمیت 5 ہلاک، 10 زخمی



- بی ایس ایف کے ایک جوان نے کیمپ کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی۔
 
پنجاب کے امرتسر سے ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈ کوارٹر خاصہ میں پیش آیا۔ حملے میں ملزم سمیت 5 فوجی مارے گئے۔ بی ایس ایف کے ایک جوان نے کیمپ کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ بی ایس ایف میس پر فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت مہاراشٹر کے سوتپا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

گولی مارنے کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے متعینہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی کے لئے مجبور کیا جارہا تھا جس سے عاجز آکر اس نے یہ اقدام کئے۔

وہ کافی پریشان تھا کیونکہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ڈیوٹی پر تھا۔ ہفتہ کو بی ایس ایف کے ایک اہلکار سے بھی اس معاملے پر اختلاف ہوا لیکن کوئی راحت نہیں ملی۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے اپنی رائفل سے گولیاں برسانا شروع کر دیں۔


 

To Top