دہلی کے عوام کو بڑی راحت، کیجریوال حکومت نے VAT کم کیا، پٹرول 8 روپے سستا


نئی دہلی: دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں پٹرول اور ڈیزل پر VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق VAT میں کمی کے بعد قومی راجدھانی میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔

تقریباً 11.30 بجے میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کی۔ اس وقت دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے، جس میں سے 8 روپے کی کمی کے بعد اب اس کی قیمت 95.97 ہو گئی ہے۔ تاہم، نوئیڈا میں یہ ₹95.51 فی لیٹر اور گروگرام میں ₹95.90 فی لیٹر ہے۔



 

To Top