ناگالینڈ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دیہاتی اور ایک جوان ہلاک


اس واقعے پر فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'کورٹ آف انکوائری' کا حکم دے دیا گیا ہے۔

کوہیما: ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں 'غلط شناخت' کی وجہ سے 13 مقامی افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورس کا ایک جوان بھی مارا گیا۔ یہ واقعہ میانمار کی سرحد سے متصل ناگالینڈ کے مون ضلع کے اوٹنگ گاؤں کا ہے۔ اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی SIT ٹیم اس کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے تیرو اوٹنگ سڑک پر گھات لگا کر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن غلطی سے گاؤں والوں کو عسکریت پسند سمجھ لیا۔ حملے میں دیہاتیوں کے مارے جانے کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہجوم میں تبدیل ہوگئے اور سیکورٹی فورسز کو گھیر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو "اپنے دفاع" میں بھیڑ پر گولی چلانا پڑی اور کئی دیہاتی گولیوں کا نشانہ بنے۔ سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

اس واقعے پر فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'کورٹ آف انکوائری' کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ آپریشن میانمار کی سرحد سے متصل مون ضلع میں عسکریت پسندوں کی ممکنہ سرگرمیوں کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔


 

To Top