موتیا کی سرجری کے دوران 26 مریض اپنی بینائی کھو بیٹھے - جس کے بعد ...


بہار کے مظفر پور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں موتیا کی سرجری کے دوران 26 لوگوں کی بینائی ختم ہوگئی۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق مظفر پور آئی ہسپتال میں مفت موتیا کے آپریشن کا کیمپ لگایا گیا جس میں 300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

تاہم ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہونے کے بعد 26 افراد کو صدمہ پہنچا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لئے سول سرجن کو حکم دیا گیا ہے۔ بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال پہونچ کر ہنگامہ برپا کیا- 

اس کے بعد اسپتال نے 26 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ بھیج دیا ہے۔اس دوران 26 مریضوں میں سے چار کی ایک آنکھ بھی نکال دی گئی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے آنکھ نکالنی پڑی۔

دیگر مریضوں کی بھی آنکھیں نکالنی پڑ سکتی ہیں۔اس کو لے کر لواحقین میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔


 

To Top