25 نومبر سے ایرٹیل کے بعد ووڈافون کے صارفین پر بھی ہوگا بوجھ


ایرٹیل کے بعد ووڈافون کے صارفین پر بھی بوجھ، 25 نومبر سے مہنگا ہو رہا ہے پری پیڈ ریچارج

ووڈافون آئیڈیا، وی پری پیڈ ٹیرف: بھارتی ایئرٹیل نے اپنے پری پیڈ ٹیرف اور ڈیٹا ٹاپ اپ پلان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب ووڈافون آئیڈیا (VIL) نے بھی اسی راستے پر عمل کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ ٹیرف کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ کر رہی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 25 نومبر سے لاگو ہوں گی۔

موبائل ریچارج پلان خریدنا دن بہ دن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ اوپر سے ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیوں نے اب پری پیڈ ٹیرف پر قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔ ابھی پیر کو ہی بھارتی ایئرٹیل نے اپنے پری پیڈ ٹیرف اور ڈیٹا ٹاپ اپ پلان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب ووڈافون آئیڈیا (VIL) نے بھی لوگوں کے لئے باعث مشقت بنے کا تحیہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ ٹیرف کی شرحوں میں بھی اضافہ کرے گی۔ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ ٹیرف کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ کر رہی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 25 نومبر یعنی اس جمعرات سے لاگو ہوں گی۔


ووڈا آئیڈیا کے منصوبے کتنے مہنگے ہوں گے؟
کمپنی کی جانب سے پری پیڈ ٹیرف کو مہنگا کرنے کے بعد ووڈا آئیڈیا کے صارفین کو اگلے جمعرات سے 79 روپے کا پلان 99 روپے میں خریدنا ہوگا۔ 149 کا پلان 179 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 1,498 روپے والے پلان کو اب 1,799 روپے کا ریچارج کرنا ہوگا اور 2,399 روپے کا پلان اب 2,899 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

To Top