عالم دین حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب کی چند اہم نصیحتیں

MESSAGE OF TRUTH 1997
  • عالم دین مفتی تقی عثمانی صاحب کی چند اہ نصیحتیں    ا

  • آج صبح جامعہ دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد تقی عثمانی صاحب نے بخاری شریف کے الوداعی درس کے آخر میں  ٦ باتوں کو نصیحتاً فرمایا: اور یہ فرمایا کہ شاید آج کی یہ ملاقات اجتماعی شکل میں آخری ملاقات ھو ۔
  •                      لہذا چند باتیں ہمیشہ یاد رکھنا  ۔

  • اولاً:حیاًومیتاً مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. 
  • ثانیاً:دورہ حدیث سے فراغت علم کی تکمیل نہیں بلکہ علم کی ابتداء ہے. 
  • ثالثاً:علم بذات خود مقصود نہیں بلکہ عمل کے لیے حاصل کیا جاتا ہے لہذا اسے بروئے عمل لانا ' کسی اللہ والے کی صحبت میسر ھو جائے تو بہتر وگرنہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ کا مطالعہ کرتے رہنا ۔
  • اس بات پر مزید زور دیتے ھوئے فرمایا کہ دیکھو ! بات سمجھ میں نہ آئے تب بھی تقلیدا اس کی لاج رکھ لینا کہ کسی ساتھی نے وقت وداع کوئی بات کہی تھی ....
  • رابعاً:ارضائے نفس سے بچتے رہناکہ یہ
  • سراسر دھوکہ ہے ۔ 
  • خامساً:اپنے اساتذہ کرام کے سائے میں رہ کر کام کرو اور ان پر اعتماد کرو {پوری دنیا گھومنے کے بعد الحمدللہ ثم الحمدللہ اس بات پر مکمل شرح صدر ہے کہ اہلسنت والجماعت کی ترجمانی میں اکابر دیوبند کھرے ہیں}
  • سادسا؛ حضرت نے فرمایا میرا معمول ہے میں اپنے ساتھیوں(شاگردوں) کیلئے روزانہ دعا کرتا ہوں۔ پھر اپنا ایک شعر سنایا ََََ....نظرسے دور رہ کر بھی‌ تقی وہ پاس ہیں میرے
  •             کہ میری عاشقی کو ننگ ہے مہجور ہوجانا ر            
  • یہ درسگاہ میں ہمارے استاذ محترم کی تعلیمی سال کی   آخری مجلس تھی....



To Top