دیوالی کی رات دارالحکومت دہلی میں آتشزدگی کے 200 سے زیادہ واقعات سامنے آۓ



دارالحکومت دہلی میں این جی ٹی کے ذریعہ دیوالی کے موقع پر آتش بازی پر پابندی عائد کی گی تھی۔ اس کے باوجود ،لوگوں نے آتش بازی کی۔ جس کی وجہ سے نہ صرف دہلی میں آلودگی میں اضافہ ہوا بلکہ آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔  دیوالی کی رات دہلی میں 200 سے زیادہ جگہوں پر آگ لگی ہے۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں ایک شخص ہلاک اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم ، یہ خبر دہلی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دہلی میں دیوالی کی رات ہر سال اتنی ہی آگ لگتی ہے۔

دیوالی کی رات دہلی میں کل 205 آگ لگی۔ جس میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ دہلی فائر سروس کے  اتول گارگ نے کہا ، "ہمیں ہفتے کے روز 205 فائر کال موصول ہوئی۔"  پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال فائر کالز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ منڈکا میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ 12 فائر فائٹرز کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

 

To Top