بھارت-پاک کے مابین فائرنگ میں سات فوجی شہید


بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے کہا کہ جمعہ کے روز پاکستان نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گریز اور اڑی سمیت متعدد شعبوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسی طرح  پاکستان نے بھی بھارت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں تین ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد شہید  ہوگئے ہیں ۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کے تین ارکان بھی زخمی ہوئے۔

فوج کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے  شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا۔

 

To Top