افغانستان کے بامیان میں بم دھماکہ: 14 افراد ہلاک ، 45 زخمی



منگل کے روز افغانستان کے صوبے بامیان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کے مذاکرات کار اور طالبان کے نمائندے کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کر رہے تھے ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے بتایا کہ شمالی شہر بامیان کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بامیان صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان ، محمد رضا یوسفی نے بتایا کہ لگاتار دو دھماکے ہوئے ہیں۔ کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ اس کا گروپ واقعے میں ملوث نہیں ہے۔

 

To Top