فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

 




زراعت سے متعلق آرڈیننس لانے والی مودی حکومت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ مودی حکومت میں مرکزی وزیر اور اکالی دل کی رہنما ہرسمرت کور نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کی حلیف شورومالی اکالی دل آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے۔ جمعرات کو جب یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا تو ، شرومی اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ بادل نے اس کی مخالفت کی۔


To Top