نوئیڈا میں موبائل پارٹس تیار کرنے والی کمپنی میں آگ لگ گئی



دہلی سے متصل ، نوئیڈا میں اتوار کے روز موبائل فون پرزے تیار کرنے والی کمپنی کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر فائر کی 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اسی ترتیب میں ایک دیوار کو بھی توڑنا پڑا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس واقعے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

 

To Top